ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امیت شاہ کے جھوٹ کی پول کھل گئی؛ 2010اور2019 کے این پی آر میں نمایاں فرق، شہریت ثابت کرنے کیلئے والدین کی تاریخ پیدائش اور مقام بتانالازمی

امیت شاہ کے جھوٹ کی پول کھل گئی؛ 2010اور2019 کے این پی آر میں نمایاں فرق، شہریت ثابت کرنے کیلئے والدین کی تاریخ پیدائش اور مقام بتانالازمی

Thu, 26 Dec 2019 11:04:21    S.O. News Service

نئی دہلی،26دسمبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے منگل کو قومی آبادی رجسٹر(نیشنل پاپولیشن رجسٹر یا این پی آر) کا اعلان کیا ہے، جس میں پہلی بار ہر شخص کواپنے ماں اور باپ کی پیدائش اور مقام بتاناہوگا-بہت سے لوگوں نے اس طرف توجہ مبذول کی ہے کہ سال2010میں ہوئے این پی آر کے دوران یہ معلومات نہیں مانگی گئی تھیں -اب اگر غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں گھسے لوگوں کی شناخت کے لئے کی جانے والی کوششیں قومی شہری رجسٹر (نیشنل رجسٹر فار سٹیزنس یا این پی آر) کے تناظر میں اسے جوڑ کر دیکھا جائے، تو یہ این پی آر بھی متنازعہ ہو چلا ہے- شہریت ترمیم قانون، یعنی سی اے اے کے تحت سال1987کے بعد ہوئے لوگوں کے لئے لازمی ہے کہ ان کے والدین یا باپ میں سے کوئی ایک ہندوستان کا شہری ہو-ناقدین نے سوشیل میڈیا پر اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ جیسا وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں اور اس کے باہر کئی بار اعلان کر چکے ہیں، اس کی طرز پر اگر ملک بھر میں این آر سی نافذ کیا جاتا ہے، تو والدین کی پیدائش کی تاریخ اور مقام کی ضرورت ہو گی- گزشتہ این پی آر میں 15بنیادوں پر اعداد و شمار اور معلومات جمع کی گئی تھیں، اس بار یہ بنیاد21ہوں گے-ان میں رہائش گاہ کا آخری مقام، پاسپورٹ نمبر،آدھار نمبر، ووٹر شناختی کارڈ نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبر اور موبائل فون نمبر بھی شامل ہوں گے، جو گزشتہ بار نہیں پوچھے گئے تھے-مارکسی کمیونسٹ پارٹی لیڈر سیتا رام یچوری نے ٹوئٹر پر لکھاکہ حکومت نے8,500کروڑ روپے کی منظوری دے کر قومی آبادی رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- این پی آر کے تحت لوگوں کو والدین کی تاریخ پیدائش اور مقام کا اعلان کرنا ہوگا اور21دیگر بنیاد پر معلومات دینی ہوں گی-ان میں سے زیادہ تر معلومات پچھلی باراین پی آر کے دوران2010میں جمع نہیں کئے گئے تھے-مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو زور دے کر کہا تھا کہ این پی آر کے تحت جمع کی گئی معلومات کا استعمال این آر سی کے لئے نہیں کیا جائے گا-انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فی الحال این آر سی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہو رہی ہے-2,941کروڑ روپے کے اخراجات سے این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے منظوری دئیے جانے کے چند گھنٹے بعد وزیر داخلہ نے کہا تھاکہ این پی آر اوراین آر سی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے-یہ بات میں آج صاف صاف کہہ رہا ہوں -مرکزی وزیر داخلہ نے کہا تھاکہ این پی آر آبادی کا رجسٹر ہے، جس کی بنیاد پر منصوبے بنائے جاتے ہیں - این آر سی میں لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس بنیاد پر ملک کے شہری ہیں -یہ دونوں طریقہ کار آپس میں منسلک نہیں ہیں -این پی آر کے تحت ملی معلومات کے لیے این آر سی کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا-انہوں نے یہ بھی کہا کہ این پی آر سے حاصل معلومات مختلف سرکاری منصوبوں کے فائدہ اٹھانے والوں کا فیصلہ کرنے کی بنیاد ہوگا-


Share: